LIVE

گاڑی کو موبائل اسکرین پر آنکھ کے اشارے سے اسٹارٹ کرنے اور چلانے کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک
February 26, 2024
 

اسمارٹ ڈیوائسز کی چینی کمپنی آنر نے اسپین میں موبائل کی اسکرین پر آنکھ کے اشارے سے گاڑی خود اسٹارٹ ہونے اور چلنے کی نمائش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آنر (HONOR) ان طریقوں کی آزمائش کر رہا ہے کہ کس طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس آئی ٹریکنگ (AI eye tracking) کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یعنی اسمارٹ فون مصنوعی ذہانت کے تحت آنکھ کا اشارہ سمجھ سکتا ہے، اور اب حال ہی میں کمپنی نے اسپین میں اس کا تجربہ بھی کیا جو کامیاب رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل کی آنکھ کے اشا رے سے گاڑی واپس پیچھے بھی آسکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے آنر کا Magic 6 Pro اسمارٹ فون استعمال کیا گیا۔