LIVE

سینیئر کیوی فاسٹ بولر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سہیل عمران
February 27, 2024
 

نیل ویگنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔—فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نیل ویگنر نے جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلےٹیسٹ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر کو بتایا گیا تھا کہ وہ ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہیں تاہم انہوں نے ویلنگٹن میں ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

نیل ویگنر نے 64 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 260 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

پریس کانفرنس میں نیل ویگنر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا،  ایک ہفتہ میرے لیے بہت جذباتی رہا، اب دوسروں کے لیے وقت ہے کہ وہ ٹیم کو لے کر آگے بڑھیں۔