LIVE

خیبر پختونخوا: اسکول اوقات کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

جنگ نیوز
February 27, 2024
 

اسکول سربراہ صبح کے وقت تمام اسٹاف سے موبائل فون جمع کرے گا اور ایمرجنسی پر عملہ لینڈ لائن نمبر پر رابطہ کرسکے گا: مراسلہ/ فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول کے اوقات کار کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیج دیا جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول سربراہان کو ہدایات جاری کی جائیں کہ کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ اسکول سربراہ صبح کے وقت تمام اسٹاف سے موبائل فون جمع کرے گا اور ایمرجنسی پر عملہ لینڈ لائن نمبر پر رابطہ کرسکے گا۔