LIVE

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی

سہیل عمران
February 27, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔

 پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ نے کی۔

بلائنڈ ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا،  ویسٹ انڈیز،بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلا دیش نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے۔

دوسری جانب بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔

یہ ایونٹ دسمبر 2025 میں تجویز کیا گیا ہے۔اجلاس میں قوانین میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔