LIVE

ایم کیو ایم کی تمام اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت، اہم فیصلے متوقع

ویب ڈیسک
February 28, 2024
 

فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو آج اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کا اجلاس متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ممکنہ اجلاس کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی نے اپنے تمام نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو آج اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اجلاس میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے، سینیٹ الیکشن اور صدارتی انتخاب پر مشاورت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دیا جائے یا نہیں۔