LIVE

بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لیں گے: شیر افضل

ویب ڈیسک
February 28, 2024
 

مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رتی بھر توقع نہیں ہے: پی ٹی آئی رہنما کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، شاید ہم اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رتی بھر توقع نہیں ہے۔

انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اقتدار میں شامل ہونے کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی نے ہی مسترد کیا تھا۔

شیرافضل کا کہنا تھا انٹرا پارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر اُمیدوار ہوں گے ان کے اور بیرسٹر گوہر کے درمیان کوئی ناراضی نہیں تھی۔