LIVE

نوجوان نے ہونٹ کے اندر گرل فرینڈ کے نام کا ٹیٹو بنوالیا

ویب ڈیسک
February 28, 2024
 

ٹیٹو بنانے والے آرٹسٹ ابھیشیک سپکال نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی/ اسکرین گریب

دنیا بھر میں مختلف لوگوں میں ٹیٹو بنوانے کا شوق پروان چڑھتا جارہا ہے جس میں کوئی جسم کے مخصوص حصے پر  ٹیٹو بنواتا ہے تو کوئی پورے جسم کو ہی ٹیٹو میں رنگوادیتا ہے۔

کچھ لوگ جسم پر مختلف شکل کے ٹیٹو بنواتے ہیں تو کچھ اپنے پیاروں کا نام لکھواتے ہیں لیکن ایک منچلے شخص نے بھی اپنی گرل فرینڈ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے نام کا ٹیٹو بنوایا۔

ٹیٹو بنانے والے آرٹسٹ ابھیشیک سپکال نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے نام کا ٹیٹو نچلے ہونٹ کے اندرونی حصے میں بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس نے اپنی گرل فرینڈ 'امروتا' کا نام لکھوایا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو زیرگردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بیشتر صارفین نے نوجوان کے اس عمل پر تنقید کی۔