LIVE

کراچی میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

سید دانیال حسین
February 28, 2024
 

فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا  گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا، گرفتار  ملزم پکڑے  جانے سے قبل خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے علاقے میں آیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کی شناخت اظہر کے نام سےکی گئی ہے،گرفتار ملزم کپڑوں کی کٹنگ کا کام کرتا ہے،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ملزم کے بارے میں مزید بتایا گیا ہےکہ وہ عادی مجرم ہے، اس کے خلاف ماضی میں بھی مقدمات درج ہیں۔