LIVE

اتحادی جماعتوں کے ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی اور غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر نامزد

ویب ڈیسک
February 28, 2024
 

فوٹو: فائل

اتحادی جماعتوں نے اسپیکر کے عہدے کے لیے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کو نامزد کر دیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہوں گے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف اور نواز شریف نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ شہبازشریف کو بطور وزیراعظم اور ایاز صادق کو  بطور اسپیکر نامزد کرتا ہوں، امید ہے ایاز صادق ایک بہترین اسپیکر کے طور پر ابھریں گے۔ 

بعد ازاں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کی قیادت اور نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

اعلامیےکے مطابق عشائیے میں بلاول بھٹو زرداری نے چارٹر برائے معیشت، انتخابی و عدالتی اصلاحات پر عمل درآمد کی تجاویز پیش کیں۔

اعلامیے کے مطابق ایاز صادق کو مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا گیا جب کہ  پیپلز پارٹی کی جانب سے غلام مصطفی شاہ امیدوار برائے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کیے گئے ہیں۔