LIVE

پشاور بی آر ٹی اسٹیشن پر خاتون کی چوری کی واردات، ویڈیو وائرل

ابوبکرصدیق
February 28, 2024
 

پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد بی آر ٹی اسٹیشن پر خاتون کی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔ 

ویڈیو میں خاتون چوری کرکے مہارت کے ساتھ سلپ لگا کرفرار ہونے لگی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاگتے ہوئے واک تھرو گیٹ کے ساتھ خاتون سے سامان گر گیا جبکہ سکیورٹی گارڈ خاتون کا تعاقب کرتے ہوئے ویڈیو میں نظرآ رہے ہیں۔

ٹرانس پشاور نے واقعہ پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون نے نقدی رقم اور موبائلز چرا کے بھاگنے کی کوشش کی تاہم ملزمہ کو سکیورٹی ٹیم نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔