LIVE

اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے: لیگی رہنما نے تصدیق کردی

فخر درانی
February 29, 2024
 

پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے: عرفان صدیقی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کابینہ تشکیل کے فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جارہے ہیں۔

دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے  چونکہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ہر پالیسی فیصلہ یا وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تشکیل کا فیصلہ نواز شریف کی مرضی سے کیا جا رہا ہے۔