LIVE

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

ویب ڈیسک
March 01, 2024
 

گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کی گئی ہے: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو

مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 9 روپے 51 پیسے کمی کے بعد 3 ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

 اوگرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فروری کیلئے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی۔