LIVE

شدید موسمی خرابی کے سبب پی آئی اے کی آج 12 پروازیں منسوخ

افضل ندیم ڈوگر
March 01, 2024
 

کراچی سے گوادر کے مابین پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 اور 504 منسوخ کردی گئیں/ فائل فوٹو

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی 12 پروازیں آج موسم کی خرابی کے سبب منسوخ کردی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے گوادر کے مابین پی آئی اے کی پرواز پی کے 503  اور 504 منسوخ کردی گئیں جب کہ پی آئی اے کی کراچی سکھر کی پروازیں پی کے 536 اور  537 بھی منسوخ کردی گئیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں، اسلام آباد اسکردو کی 2 پروازیں جب کہ اسلام آباد سکھر کی شیڈول پروازیں پی کے 631، 632 بھی منسوخ کردی گئیں۔