LIVE

ایم کیو ایم نےسائنس ٹیکنالوجی اور حج کی وزارت لینے سے انکار کردیا

رئیس انصاری
March 02, 2024
 

وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ اور دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایم کیوایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ سندھ کی گورنرشپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر بنانے کا خواہش مند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم نے 5 وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کو دو وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج کی پیشکش کی گئی تاہم ایم کیو ایم نے دونوں وزارتیں لینے سے انکار کردیا تھا۔