LIVE

پنڈی: کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے میاں بیوی اور کمسن بچی جاں بحق

شبیر احمد ڈار
March 02, 2024
 

لواحقین نے لاشیں اسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے: پولیس— فوٹو:فائل

راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں میاں بیوی اور کمسن بچی کی ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ تینوں افراد کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے لاشیں اسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔