LIVE

کراچی کے آئی ٹی سینٹر میں تیزاب گردی کا واقعہ، لڑکی سمیت 3 افرد جھلس کر زخمی

قمر علی مستوئی
March 03, 2024
 

آئی ٹی سینٹر میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ٹیچر افتخار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے: پولیس— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب آئی ٹی سینٹر  کے ٹیچر نے لڑکی پر  تیزاب پھینک دیا، واقعے میں لڑکی سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سینٹر کے ٹیچر  نے تلخ کلامی پر لڑکی پر  تیزاب پھینک دیا تھا، واقعے میں لڑکی سمیت اس کے دو ماموں بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق  تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی علیشا سمیت تینوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج  کرکے لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے  آئی ٹی سینٹر کے ٹیچر افتخار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔