LIVE

واشنگٹن: بھارت میں کسانوں پر پولیس تشدد کیخلاف سکھوں کا مظاہرہ

ویب ڈیسک
March 03, 2024
 

کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے: مظاہرین/ فائل فوٹو

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکھوں نے  بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے  مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے اور  بھارتی حکمرانوں کو کسانوں کا قاتل قرار دیا۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے خالصتان بنانے کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ مظاہرین نے کہا کہ بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف آج یہاں اکھٹے ہوئے ہیں، کسانوں پر بھارتی مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔

سکھ مظاہرین نے مزید کہا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں، اس لیے آج ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔