LIVE

نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے: خواجہ آصف

ویب ڈیسک
March 05, 2024
 

ہنسی آتی ہے کہ وہ لوگ مطالبے کرتے ہیں جنہوں نے پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کی ہیں: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہےکہ  نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہنسی آتی ہے کہ وہ لوگ مطالبے کرتے ہیں جنہوں نے پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کل تک نواز اور شہباز شریف کے نعرے لگاتے تھے مگر آج وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے وفادار لیڈر سائيڈ لائن ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی نواز شریف کے ہوں گے، اس چیزکا بھی امکان ہے کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت دی جائے، وہ 10 سے 12 وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کی بلاول بھٹو کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔