LIVE

سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

فیضان لاکھانی
March 07, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی یا ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اظہر علی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان ٹیم کے سابق منیجر سردار ریحان الحق کی بھی عہدے پر واپسی کا امکان ہے۔ان کو نجم سیٹھی کے دور میں ٹیم منیجر مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ریحان الحق جلد پاکستان ٹیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔