LIVE

انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس

ویب ڈیسک
March 08, 2024
 

اجلاس میں انسداد دہشتگردی کیلئے معلومات کے تبادلے اور صلاحیتیں بہتربنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا/ فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی سےمتعلق امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس ہو۔

اجلاس میں امریکا اوربھارت کے شہریوں کی خوشحالی کیلئے دہشتگردی سے نمٹنے کو ایک اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں انسداد دہشتگردی کیلئے معلومات کے تبادلے اور صلاحیتیں بہتربنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ممبئی اورپٹھان کوٹ حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے جب کہ القاعدہ، داعش، لشکرطیبہ اور جیش محمد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔