LIVE

دبئی پولیس کا بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن، بھاری جرمانوں کا اعلان

ویب ڈیسک
March 08, 2024
 

دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں۔ فوٹو فائل

دبئی میں گداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گداگروں پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو گا اور انہیں 3 ماہ جیل کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔

اماراتی قوانین کے مطابق بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہو گا اور گداگروں کو بیرون ملک سے بھرتی کرنے پر 6 ماہ کی جیل بھی ہو گی۔

دبئی پولیس عوام سے درخواست کی ہے کہ آن لائن بھکاریوں سے بھی ہوشیار رہیں، بھکاریوں کی اطلاع ٹول فری نمبر 901 پر دیں۔