LIVE

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری

ویب ڈیسک
March 08, 2024
 

پی ٹی آئی سینیٹرز نے صدارتی انتخاب کیلئے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا— فوٹو:فائل

سینیٹ سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری کردیے۔

سیکرٹری سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کیے۔ پروڈکشن آڈرز کے مطابق اعجازچوہدری کو کل صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز نے صدارتی انتخاب کیلئے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنےکی رولنگ دی تھی۔

اعجاز چوہدری 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں گرفتار ہیں۔