LIVE

ویڈیو:مشکل صورتحال سے نکلنے کیلئے خواتین سیلف ڈیفنس کا ہنر سیکھنے لگیں

دعا مرزا
March 08, 2024
 

خود انحصاری کی منازل طے کرتی خواتین کو فیلڈ میں کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں بعض اوقات ناگوار صورتحال اور بدتمیز لوگوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے مگر وہ جان چکی ہیں کہ لڑائی جھگڑےمسائل کا حل نہیں۔

یہی وجہ ہےکہ خواتین ایسے حالات سے نکلنے کا ہُنر سیکھنےکی طرف مائل ہو رہی ہیں۔

لاہور میں بہت سی خواتین اِن دنوں سیلف ڈیفنس کی تکنیکیں سیکھ رہی ہیں، صدر پاکستان سیلف ڈیفنس فیڈریشن میجرریٹائرڈ جواد کہتے ہیں کہ سیلف ڈیفنس کِل زون سے باحفاظت نکلنے کا ہنر ہے جو شخص حملہ آور سے ٹکرانے کی کوشش کرتا ہے، وہ خود کو مزید خطرے میں ڈال لیتا ہے۔

ہنزہ سے تعلق رکھنی والی شجیعہ کنگ فو ایکسپرٹ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ مارشل آرٹ کی ماہر تو ہیں مگر اب وہ سیلف ڈیفنس بھی سیکھ رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نکلنے کا ہنر جان سکیں۔

سیلف ڈیفنس سیکھنے والی خواتین کا کہناہےکہ اب ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کسی بھی ناگوار صورتحال سے بچنے کے لیے خود پر کام کر رہی ہیں۔

خواتین نے شکوہ کیا کہ سیلف ڈیفنس کا ہُنر سیکھنے پر انہیں طرح طرح کی باتیں بھی سننا پڑتی ہیں۔