LIVE

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
March 08, 2024
 

فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ کاروباری ہفتے کے آخری روز 25 پیسے کم ہوکر 279 روپے 4 پیسے ہے۔

انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب ایکسیچنج کمپنیز ایسوسی ایشن کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کم ہوکر 281 روپے 70 پیسے کا ہے۔