LIVE

علی امین نے جائیداد سے متعلق غلط بیانی کی، نااہل کیا جائے: ای سی پی میں درخواست دائر

نوشین یوسف
March 08, 2024
 

الیکشن کمیشن میں درخواست پی کے 113 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کفیل نظامی نے دائر کی— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن میں درخواست پی کے 113 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کفیل نظامی نے دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کاغذات نامزدگی میں اپنی جائیداد کے متعلق غلط بیانی کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔