LIVE

صدر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش

ویب ڈیسک
March 08, 2024
 

 مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کا سبکدوش صدر نے جائزہ لیا— فوٹو: اے پی پی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ان کی مدت مکمل ہونے پر ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کا سبکدوش صدر نے جائزہ لیا۔

صدر مملکت نے گارڈ آف آنر کی تقریب میں ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ کیا۔ الوداعی گارڈ آف آنر ہفتے کو ہونے والے اگلے صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔