LIVE

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کردی، 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

سہیل عمران
March 09, 2024
 

انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے 700 وکٹیں مکمل کیں—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز  اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ  7 سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5 ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز سنگ میل عبور کیا۔

انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے 700 وکٹیں مکمل کیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔

اس سے قبل اسپنرز متیھا مرلی دھرن نے 800 جب کہ شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔