LIVE

گوادر میں رات سے جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
March 10, 2024
 

سندھ کے بعض علاقوں سمیت خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے: محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل

گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ  پھر رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گوادر میں رات سے جاری تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، دیہی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ موسلادھار بارشوں سے دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، 10  مارچ سے 13  مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور  زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

سندھ کے بعض علاقوں سمیت خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔