LIVE

منڈی بہاؤالدین کی بھینس نے 24 گھنٹوں میں37کلو دودھ دیکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

عمر اعجاز
March 11, 2024
 

فوٹو: DCFAPakistan

منڈی بہاؤالدین کی نیلی راوی نسل کی مستانی بھینس نے 24 گھنٹوں میں37 کلو دودھ دےکر عالمی  ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کی بھینس کے پاس تھا جس نے 24 گھنٹوں میں32 کلو دودھ دیا تھا۔

گوجرانوالا کے نجی ہوٹل میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی بھینس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد پاکستان بفیلو بریڈر ایسوسی ایشن نے کیا، بھینس کے مالک افتخار احمد باگڑی کو ایک لاکھ روپے انعام اور ٹرافی بھی دی گئی۔