LIVE

ڈومیسٹک کرکٹرز کو جلد ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
March 11, 2024
 

ادائیگیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جلد کلیئرنس شروع ہو رہی ہے: پی سی بی ذرائع__فوٹو: فائل

ڈومیسٹک کرکٹرز کو جلد ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز کو دسمبر کے بعد سے کانٹریکٹ کی ادائیگی نہیں ہوئی، انہیں قائد اعظم ٹرافی اور ون ڈے کپ کی بھی ادائیگیاں ہونی ہیں۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ادائیگیوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور جلد کلیئرنس شروع ہو رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ادائیگیوں میں پی سی بی میں تبدیلیوں کی وجہ سے بھی تاخیر ہوئی اور پی ایس ایل کے معاملات بھی تاخیر کا سبب بنے۔