LIVE

گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ کرنیوالا شوہر گرفتار

ویب ڈیسک
March 12, 2024
 

ملزم نے اپنی بیوی سدرہ بی بی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا: پولیس__فوٹو: فائل

عارف والا کے نواحی گاؤں میں شوہر نے پولیس کے سامنے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بیوی کو قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی سدرہ بی بی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تاہم اندراج مقدمہ کے بعد دوران تفتیش شوہر نے بیوی کے قتل کا اعتراف کیا۔