LIVE

محب مرزا نے صنم سعید کو شادی کے بعد پہلا تحفہ کیا دیا تھا؟

ویب ڈیسک
March 12, 2024
 

اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا/ فائل فوٹو

 پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے شوہر محب مرزا کی جانب سے ملنے والے پہلے تحفے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

صنم سعید حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے اپنے شوہر کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران شو میں شریک شخصیات میں سے ایک نے صنم سے سوال کیا کہ آ پ کو شادی کے بعد محب کی طرف سے پہلا تحفہ کیا دیا گیا تھا؟

صنم نے اس سوال کے جواب میں  ہاتھ میں پہنی رنگ دکھاتے ہوئے بتایا کہ محب نے مجھے ’ایمرالڈ رنگ‘ تحفے میں دی تھی۔

دوسری جانب جب یہی سوال محب سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ’ صنم نے مجھے ’ٹام فورڈ اوڈ ووڈ کا پرفیوم‘ تحفے میں دیا تھا۔

خیال رہے کہ  اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔