سوئی ناردرن کی جانب سے آر ایل این جی نیٹ ورک کی حامل ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گیس کنکشن کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔
حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کے سرمایہ کاری دوست وژن کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے آر ایل این جی نیٹ ورک کی حامل ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشن کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔
سوئی ناردرن کے اس اقدام سے عوام الناس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔
اس سلسلے میں گیس کنکشن کی درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔
صارفین سوئی ناردرن کے قریبی کسٹمر سروس سینٹر کے علاوہ سوئی ناردرن کی موبائل ایپ کنیکٹ آن اور سوئی ناردرن کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست بھی جمع کرواسکتے ہیں۔
مذکورہ گیس کنکشن پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فراہم کیے جارہے ہیں۔