LIVE

امریکی طیارہ ساز کمپنی میں ناقص پیداوری معیار کی نشاندہی کرنے والا ملازم فوت، لاش گاڑی سے ملی

ویب ڈیسک
March 13, 2024
 

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے پیداواری معیار میں خامیوں کی نشاندہی کرنے والا ملازم جان بارنیٹ پراسرار طور پر فوت ہو گیا، اپنی گاڑی میں مردہ پایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  سابق بوئنگ ملازم جان بارنیٹ کی لاش امریکی شہر چارلسٹن کے ہوٹل کی کار پارکنگ میں ان کی گاڑی سے ملی۔

میڈیا کے مطابق بوئنگ میں کوالٹی منیجر کے عہدے پر فائز جان بارنیٹ نے 32 سال کمپنی میں ملازمت کی، جان بارنیٹ نے 2017 میں ریٹائرمنٹ کے بعد بوئنگ کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس میں جان بارنیٹ نے بوئنگ کے پیداواری معیار میں خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی موت کے وقت جان بارنیٹ اسی کیس سے منسلک قانونی انٹرویوز کیلئے چارلسٹن میں موجود تھا۔