LIVE

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈیسک
March 13, 2024
 

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 179 ڈالر ہے/ فائل فوٹو

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1800 روپےکی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپےکمی کے بعد  سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار300روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 1544 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 95  ہزار 730  روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 179 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔