LIVE

کراچی میں تاجر کے اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک
March 14, 2024
 

تحقیقات کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور پولیس پارٹی تاجر کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث پائی گئی: پولیس حکام— فوٹو: فائل

کراچی میں تاجر کے اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں زمان ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تین روز قبل تاجر اور اس کے پارٹنرز کو سپرہائی وے سے اغوا کرکے تاجر کی گاڑی سے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے بھی لوٹ لیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق بعد ازاں پولیس پارٹی تاجر کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور پولیس پارٹی تاجر کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث پائی گئی، ایس ایچ او زمان ٹاؤن راؤ رفیق کو معطل کردیا گیا ہے۔