LIVE

پاکستان نے سڈنی میں ہونے والا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا

ویب ڈیسک
March 14, 2024
 

تھنڈر نیشن کپ کا انعقاد بگ بیش لیگ آسٹریلیا کی ٹیم سڈنی تھنڈر کرتی ہے اور اس کپ میں مختلف کمیونیٹیز کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں__فوٹو: فائل

پاکستان نے سڈنی میں ہونے والا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔

تھنڈر نیشن کپ کا انعقاد بگ بیش لیگ آسٹریلیا کی ٹیم سڈنی تھنڈر کرتی ہے اور اس کپ میں مختلف کمیونیٹیز کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

تھنڈر نیشن کپ 2024 پاکستان کمیونٹی نے جیتا، پاکستان نے فائنل میں انڈیا کمیونٹی کو 14 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے 6 وکٹوں پر 130 رنز بنائے جب کہ بھارت کی ٹیم 9 وکٹوں پر 116 رنز بنا سکی۔

پاکستان کے بلال قریشی ناقابل شکست 62 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔