LIVE

صدر زرداری کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پی کی ملاقات کا خیرمقدم

ویب ڈیسک
March 14, 2024
 

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات احسن شروعات ہے،  یہی وقت ہےکہ ہم پاکستان کو  درپیش اختلافات  دور کرنےکا سوچیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کے حامی رہے ہیں،  وقت آگیا ہے ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کرسکتا ہے۔