LIVE

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع

فیضان لاکھانی
March 15, 2024
 

فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی موجودہ مدت 15 مارچ کو ختم ہو رہی تھی/ فائل فوٹو

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر سے توسیع کر دی۔

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت کو 15 دسمبر 2024 تک بڑھا دیا گیا۔

فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی موجودہ مدت 15 مارچ کو ختم ہو رہی تھی۔

فیفا کے مطابق پی ایف ایف الیکشن عمل کو مکمل کرنے کیلئے مدت میں توسیع  کی  گئی ہے۔