LIVE

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ویب ڈیسک
March 15, 2024
 

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2168 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 550 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ95 ہزار 945 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2168 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔