LIVE

پی بی 50 سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، دوبارہ پولنگ کا حکم

نوشین یوسف
March 15, 2024
 

دوبارہ پولنگ تک اے این پی کے امیدوار زمرک خان کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 50 سے کامیاب امیدوار  زمرک خان کا نوٹیفکیشن روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی50 کے 6 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ پولنگ کرانےکاحکم دیا ہے۔

حلقے کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ تک اے این پی کے امیدوار زمرک خان کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔