LIVE

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں247 پوائنٹس کی کمی

ویب ڈیسک
March 15, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کم ہوکر 64  ہزار 816 پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100انڈیکس 594  پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 64 ہزار 759 رہی۔

بازار میں آج 25  کروڑ 93 لاکھ شیئرز کے سودے 10 ارب 12 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 202 ارب روپے ہے۔