LIVE

پی ٹی آئی ترجمان نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کی ذمہ داری وکیل رہنما قاضی انور پر ڈال دی

ابوبکرصدیق
March 15, 2024
 

مشعال یوسفزئی سب کی استاد بنی ہوئی ہیں اس طرح کی کارگزاری سے اس طرح کے نتائج آتے ہیں: معظم بٹ— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلاف شدت اختیار کرگئے۔

ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کی ذمہ داری پارٹی کے سینیئر وکیل قاضی انور ایڈوکیٹ پر ڈال دی۔

ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ نے کہا کہ مخصوص نشتوں کیلئے ہمارے وکلا  کا  فارمولہ ٹھیک نہیں تھا ورنہ یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ ہمیں مخصوص نشتیں نہ ملیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں نہ ملنے کا ذمہ دار قاضی انور اور مشعال یوسفزئی کو ٹھہراتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ مشعال یوسفزئی سب کی استاد بنی ہوئی ہیں اس طرح کی کارگزاری سے اس طرح کے نتائج آتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج کردیں تھیں۔