LIVE

صدر زرداری کی گڑھی خدا بخش میں بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر حاضری

ویب ڈیسک
March 16, 2024
 

فوٹو: صدر پاکستان

صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش  میں سابق وزیر اعظم اور اہلیہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر حاضری دی۔

صدر مملکت نے بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں  آصف زرداری نواب شاہ پہنچے ، جہاں بالوجا قبا میں اپنے والدین کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔