LIVE

بھارت: نشے میں دھت باپ کی کمسن بیٹی سے زیادتی

ویب ڈیسک
March 16, 2024
 

واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع باران میں پیش آیا جہاں 33 سالہ باپ نے نشے میں دھت ہوکر اپنی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی/ فائل فوٹو

بھارت میں نشے میں دھت باپ نے اپنی 10 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع باران میں پیش آیا جہاں 33 سالہ باپ نے نشے میں دھت ہوکر اپنی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ بچی کے والدین مزدور ہیں اور باپ نشے کا عادی ہے، باپ دوپہر کے وقت گھر میں نشہ کرکے آیا اور  اس وقت بیوی گھر پر موجود نہیں تھی، باپ نے نشے کی حالت میں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق شام کے وقت جب بیوی گھر واپس آئی تو بیٹی نے ماں کو آگاہ کیا جس پر خاتون نے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کا میڈیکل کرنے کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔