LIVE

محسن نقوی آزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے

اعظم ملک
March 16, 2024
 

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی آزاد حیثیت  میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی آمد پر اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی  پر دستخط کیے، محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر  دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی آزاد حیثیت  سے سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ ق کے شافع حسین اور ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر محسن نقوی کے تائید کنندہ ہیں۔

محسن نقوی کے دوسرے کاغذات  نامزدگی میں  پیپلزپارٹی کے علی حیدرگیلانی تجویز کنندہ ہیں۔