LIVE

ملتان سلطانز کی اسپن کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی نے روزے رکھنا شروع کردیے

عتیق الرحمٰن
March 16, 2024
 

ملتان سلطانز کی اسپن کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر ہوکر خود بھی روزے رکھنا شروع ہوگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارےکو دیےگئے انٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی کا کہنا تھا کہ  میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ  یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔

الیگزینڈرا ہارٹلی کے مطابق ہم 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور  اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، ہم شام میں روزہ کھولتےہیں پھر سب لوگ نماز  پڑھنے جاتے ہیں۔

اسپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانز کا کہنا ہےکہ  روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔