LIVE

کراچی: سپر اسٹور میں افطاری کے چند منٹ بعد ڈکیتی، ڈاکو نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار

ذیشان شاہ
March 15, 2024
 

6 ملزمان اسلحے کے زور پر 40 ہزار روپے، 5 موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے: پولیس / فائل فوٹو 

کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں ڈاکوؤں نے سپر اسٹور کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز  2 میں افطار کے چند منٹ بعد ڈاکوؤں نے سپر اسٹور پر دھاوا بول دیا۔

پولیس نے بتایا کہ 6 ملزمان اسلحے کے زور پر سپر اسٹور سے 40 ہزار  روپے نقدی، 5 موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نے شناخت سے بچنے کے لیے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ملزمان تقریباً 10منٹ تک سپر اسٹور میں لوٹ مار کرتے رہے، واردات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔