LIVE

امریکا اسرائیل میں قیادت کی تبدیلی کیلئے انتخابات کا دباؤ بڑھا رہا ہے: نیتن یاہو

ویب ڈیسک
March 18, 2024
 

اسرائیلی جنگی کابینہ نے غزہ میں رفح آپریشن کی منظوری دے دی— فوٹو:فائل

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 5 ماہ سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری جنگ میں اہداف حاصل نہ کرنے کا اعتراف کرلیا۔

اسرائیلی وزیراعظم ڈھٹائی پر قائم ہیں اور ماہ رمضان میں بھی جنگ بندی کا بین الاقوامی دباؤپھر مستردکردیا۔

اسرائیلی جنگی کابینہ نے غزہ میں رفح آپریشن کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم غزہ کے مصر سے متصل علاقے رفح میں فوجی آپریشن کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ حماس کا خاتمہ اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی چاہتے ہیں، اسرائیل پربین الاقوامی دباؤبڑھ رہاہے لیکن تمام مقاصدحاصل کیے بغیر جنگ روکنے کا مطلب اسرائیلی شکست ہے۔

نتین یاہو نے انوکھی منطق پیش کی اور کہا کہ اسرائیل کے بجائےحماس اور اس کے سرپرست ایران پر دباؤ ڈالیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا اسرائیل میں قیادت کی تبدیلی کیلئے نئے انتخابات کیلئے دباؤ بڑھا رہا ہے، نئے انتخابات کا اعلان اسرائیل کو مفلوج کردے گا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں ماہ مقدس میں بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے  اور اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔