LIVE

پاکستان کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے لیکن ہاکی کے اچھے دن آنیوالے ہیں: سابق اولمپیئن سمیع اللہ

ویب ڈیسک
March 18, 2024
 

ہم 2 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور ایشین گیمز میں کوالیفائی نہیں کر سکے: سمیع اللہ__فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

یہ بات سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 2004 سے پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم 2 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور ایشین گیمز میں کوالیفائی نہیں کر سکے۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے جو تشویشناک بات ہے، تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔